• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف نے جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا

مسلم لیگ نو ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کےسامنے اپنا بیان قلم بند کرا دیا ہے۔

شہباز شریف سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی کے روبرو پیش ہوئے جہاں انہوں نے اپنا بیان قلم بند کرایا ہے۔

انہوں نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں جے آئی ٹی کے ارکان کو اپنا بیان ریکارڈ کرایا، جس کے بعد وہ واپس روانہ ہو گئے۔

واضح رہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی جے آئی ٹی نے شہباز شریف کو بیان قلمبند کرانے کے لیے طلب کیا تھا۔

تازہ ترین