• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سانحہ نیوزی لینڈ کے خلاف پیرس کے ایفل ٹاور پر بھرپور احتجاج اور مظاہرہ کیا گیا۔

فرانسیسی ،پاکستانی ،عرب اور کشمیر کمیونٹی نے اس مظاہرے میں بھر پور شرکت کی،مظاہرے کا مقصد سانحہ میں جاں بحق اور زخمی افراد سے اظہار یکجہتی کرنا تھا۔

مظاہرے میں پاکستانی اور کشمیر کمیونٹی کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی دہشت گردوں کی سرپرستی کرتے ہیں اورعرصہ دراز سےکشمیر میں بھارتی مظالم کاسلسلہ جاری ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، اسلام دشمن کے تدارک کےلئے اقدام اٹھانے ہوں گے، جہاںدہشت گردی ہوتی ہےمسلمانوں کو ذمہ دار قراد دیا جاتاہے جبکہ مسلمانوں کا موقف ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ۔

نیوزی لینڈ کے واقعے سے مسلمانوں کےموقف کی تصدیق ہوگئی ہے کہ مسلمان امن کے خواہاں ہیں۔

تازہ ترین