• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے متوقع انتخابی شکست سے خوف زدہ ہو کر سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنا نام تبدیل کرلیا۔

مخالفین کے’چوکیدار چور ہے‘ کے نعروں سے تنگ آکر مودی نے سوشل میڈیا اکائونٹس پر اپنا نام ہی تبدیل کرلیااورنریندر مودی کی جگہ ’چوکیدار نریندر مودی‘ رکھ لیا۔


انتخابی مہم کے لیے ہر چال ناکام ہوتے دیکھ کر حکمراں جماعت نے اپنے لیے ’چوکیدار‘ یعنی سپاہی کا نام استعمال کرنا شروع کردیا جبکہ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ کا نام تبدیل کرلیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کانگریس پارٹی کے صدر راہول گاندھی کی جانب سے’چوکیدار چور ہے‘کے نعروں کا سامنا کرنا پڑا تو انہوں نے سوشل میڈیا مہم ہیش ٹیگ میں بھی’ چوکیدار ہوں ‘کا آغاز کردیا۔دیگر بی جے پی رہنمائوں نے بھی ان کا ساتھ دیا اور اپنے نام کے ساتھ چوکیدار کا لفظ جوڑ لیا۔

دوسری جانب اپوزیشن جماعت کا کہنا ہے کہ وزیراعظم مودی اور حکمراں جماعت نے اپنے دور حکومت میں عوام تو بہت دور ملک کا دفاع کرنے والے سپاہیوں کے لیے بھی کچھ نہیں کیا اور اب انتخابی مہم کے لیے انہی سپاہیوں کا کندھا استعمال کرنے کی شرمناک حرکت کر رہے ہیں۔

تازہ ترین