• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے معروف تاجر رانا عابد کے سوشل میڈیا پر چرچے

پروگرام ایک دن جیو کے ساتھ کے نشر ہونے کے ساتھ ہی جاپان کےمعروف تاجر رانا عابد حسین شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں۔

اس پروگرام کو یوٹیوب پرصرف چھ دن میں چھ لاکھ سے زائد لوگوں نے دیکھا ہے جبکہ فیس بک ٹوئٹر اور دیگر سوشل میڈیا پربھی لاکھوں افراد رانا عابد حسین کے ساتھ ایک دن جیو کا پروگرام دیکھ چکے ہیں ۔

رانا عابد حسین کے مطابق اس پروگرام کے نشر ہونے کے بعد دن میں ان کو تین سے چار دفعہ اپنا فون ریجارچ کرنا پڑ رہا ہے جبکہ فیس بک اور ٹوئٹر پر ہزاروں کی تعداد میں لوگ انھیں ایڈ کررہے ہیں ۔

رانا عابد حسین نے جیو کے معروف اینکر پرسن سہیل وڑائچ سمیت جیو کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جن کے سبب وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے ہیں،رانا عابد کے مطابق ان کےپروگرام کو ملنے والی شاندار پذیرائی کی وجہ ان کا منافقت سے پاک کردار ہے ۔

وہ جو ہیں اور جیسے ہیں انھوں نے اپنے آپ کو سہیل وڑائچ کے سامنے رکھ دیا ہے جبکہ جو کچھ وہ نہیں بتا پارہے تھے وہ سہیل وڑائچ کے سوالوں نے اگلوالیا تھا ،رانا عابد نے بتایا کہ ان کی جائے پیدائش ان کا گائوں ان کا فخر ہے ۔

رانا عابد کا کہنا تھا کہ اپنے ملک میں غیر ملکیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا جبکہ مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے کردار اور عمل سے اپنے آپ کو ایک پر امن اور صابر قوم کے طور پر پیش کریں اور اپنےمعاملات اللہ تعالی پر چھوڑ دیں اور جس ملک میں رہتے ہیں وہاں کے قوانین کی سختی سے پابندی کریں۔

تازہ ترین