• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرن سیمی نےکینسر میں مبتلا بچے کا دل جیت لیا


پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے کینسرکے عارضے میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کر دی۔

رپورٹس کے مطابق کینسر میں مبتلاحمزہ نامی بچے نے سوشل میڈیا پر سیمی سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر ٹیم انتظامیہ نے حمزہ اور سیمی کی ملاقات کا اہتمام کیا۔

ملاقات میں حمزہ نے سیمی کو اپنی بنائی ہوئی ایک تصویر بھی پیش کی جبکہ سیمی نے حمزہ کی حوصلہ افزائی کی۔

ڈیرن سیمی نے اس کی تصویر کو نہ صرف پسند کیا بلکہ سوشل میڈیا پر اس کی تعریف بھی کی۔

دوسری جانب ملاقات میں کامران اکمل، وہاب ریاض سمیت کئی کھلا ڑی بھی موجودتھے جنہوں نے حمزہ کو اپنی سائن کی ہوئی شرٹ اور بلے کا تحفہ پیش کیا۔

تازہ ترین