• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہالینڈ کے شہر اتریخت میں فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق نامعلوم ملزم نے ٹرام میں سوار مسافروں پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کے بعد اتریخت شہر سے باہر ایک ٹرام اسٹیشن کے اسکوائر کو خالی کرالیا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکام نےعلاقےکو گھیرے میں لے لیا گیا ہے، ایمرجنسی سروسز متاثرہ مقام پرپہنچ گئی ہیں جبکہ ہیلی کاپٹر بھی بھجوائے گئے ہیں۔

فوری طور پر فائرنگ کرنے والے شخص کی شناخت نہیں ہو سکی ہے اور نہ ہی اس کے مقاصد سامنے آئے ہیں۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

تازہ ترین