• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی:اردوبازار مقابلہ، سہولت کار کو 10سال قید و جرمانہ

کراچی کے اردو بازار میں 24اپریل 2017ء کو ہونے والے مقابلے میں مارے جانے والے ملزمان کے سہولت کارکو دس سال قید بامشقت اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔

پاکستان رینجرز (سندھ) کی پراسیکیوشن ٹیم کے ثبوت اور دلائل کی روشنی میں انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نمبر10 نےتحریک طالبان پاکستان سے تعلق رکھنے والے ملزم نصیر الدین کو سزا سنائی۔

واضح رہے کہ ملزم نصیر الدین کو رینجرز نے 3 مئی 2017 کواردو بازار سے گرفتار کیا تھا، ملزم نے اردو بازار مقابلے میں ہلاک ہونے والے ملزمان کو گھر کرائے پر دے رکھا تھا۔

ہلاک ہونے والے ملزمان سے ایک عدد 30بور پسٹل، 2عدد کلاشنکوف، 5عدد اسموک گرنیڈ، 3عد د گرنیڈ پن، ایک عدد ٹیکسی اور موٹرسائیکل بھی برآمدہوئی تھی ۔

تازہ ترین