• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاروباری ہفتے کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں 545 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستانی شیئرز بازار میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر خریداری کی لہر 100 انڈیکس پانچ سو پنتالیس پوائنٹس چڑھ گیا۔

پاکستانی شیئرز بازار میں کاروباری ہفتے کا آغاز نیوزی لینڈ سانحہ پر ایک منٹ خاموش رہ کر ہوا۔ اس موقع پر دعائیہ تقریب کا انعقاد بھی ہوا۔ جس کے بعد کاروبار کا آغازہوا تو خریداری کا رجحان تھا، کاروباری دن میں سات سو بیس پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبارہوا۔

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران دن بھرمیں نو کروڑ پچانوے لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت چار ارب چھیالیس کروڑ روپے سے زائد رہی۔ کاروباری دن میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن اکاون ارب روپے بڑھ کر سات ہزار نو سو چوبیس ارب روپے ہوگئی۔ کاروباری دن کا اختتام 100 انڈیکس نے 38ہزار 851 پر کیا ہے۔

تازہ ترین