• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نےکہا ہےکہ وفاقی حکومت کراچی سمیت سندھ بھر کے ترقیاتی منصوبوں میں صوبائی حکومت کی ہرممکن مدد کرےگی ۔

وزیراعظم کاکہناہے کہ وفاقی حکومت بلاتخصیص ہر شہری کودرپیش مسائل دور کرنےمیں کوشاں ہے۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطح اجلاس میں گرین لائن منصوبے سمیت کراچی میں وفاقی حکومت کے مختلف ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا، جس میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزراء اور سینئر حکام نے شرکت کی۔

وزیر اعظم نے ہدایت کی ہےکہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کےمنصوبوں پروفاقی اور صوبائی حکومت مل کرکام کریں۔

اجلاس میں کراچی پیکیج، گرین لائن منصوبے سمیت دیگر وفاقی منصوبوں پر پیش رفت اور اس کی فعالیت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی جیسے بڑے شہروں کے تمام منصوبوں میں ماحولیات کے عنصر کو مدنظر رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی بڑھتی ہوئی آبادی اور عوام کو درپیش مسائل خصوصاً ماحولیاتی مسائل پر قابو پانے کے لئے ضروری ہے کہ لانگ ٹرم منصوبہ بندی کی جائے تاکہ مسائل کا حل تلاش کرکے گرین ایریاز کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

تازہ ترین