• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو بارشوں سے گرمی کازور کم ہوجاتا ہے اور موسم بیحد خوشگوار ہوجاتا ہےتاہم یہی بارشیں اگر طوفان کی صورتحال اختیار کرجائیں تو تباہی مچا دیتی ہیں۔

شارجہ، ابو ظہبی، دبئی سمیت متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں میں بھی گذشتہ روز ہونے والی طوفانی بارش کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں جبکہ کئی شہروں میں ژالہ باری بھی ہوئی جس میں آسمان سے گرتی برف دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

رپورٹ کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے کئی گاڑیاں پھنس گئیں، سڑکوں اور متعد عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا اور موسم کی خراب صورتحال کے باعث مختلف حادثات رپورٹ ہوئے جس میں کئی افراد زخمی ہوئے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔

تازہ ترین