• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیدرلینڈ کے شہر اتریخت میں ٹرام کے اندر فائرنگ کے الزام میں مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔

ڈچ پولیس چیف کے مطابق ٹرام فائرنگ میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوتھے ،مشتبہ شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔

ڈچ پولیس نے ترک نژاد مشتبہ شخص کی تصویر جاری کرتے ہوئے اسے فائرنگ کا ذمہ دار قرار دیا تھا ،شہر کے دوسرے مقامات پر بھی فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔

پولیس نے عوام سے اپیل کی تھی کہ 37 سالہ ترک نژاد مشتبہ شخص کی تلاش میں پولیس کی مدد کریں ،اس کے قریب نہ جائیں، ہمیں باخبر رکھیں۔

انسداد دہشت گردی ایجنسی کے سربراہ نے کہا کہ اتریخت میں کئی مقامات پر فائرنگ کی اطلاعات ملی تھی ،حملہ آور ایک سے زائد ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ فائرنگ کے بعد خطرے کا لیول انتہائی سطح تک کردیا گیا،ائر پورٹس اور اہم مقامات کی سیکیورٹی بڑھا کر شہر میں ہائی الرٹ کردیا گیا، لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

تازہ ترین