• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی فنکار نے1لاکھ 50ہزار سکّوں سے ٹاور بنا ڈالا


یوں تو آرٹ کی دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کچھ لوگ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ ایسے منفرد انداز میں کرتے ہیں کہ دیکھنے والے بھی تعریف کئے بنا رہ نہ سکیں۔

چین کے صوبے Hebeiسے تعلق رکھنے والے فنکار نے آرٹ کو منفرد رنگ دینے کی ٹھانی اور سیکڑوں سِکّوں سے دیوہیکل مینار بنا ڈالے۔

ماہر آرٹسٹ نے 1لاکھ 50ہزارسِکّوں کو کچھ ا نداز میں ترتیب سے ایک دوسرے کے اوپر یوں رکھا کہ 6.5فٹ بلند دیوہیکل مختلف ٹاوربنا ڈالے۔

چینی فنکار کے اس منفرد آرٹ کی ویڈیو جس ے دیکھی تعریف کئے بنا رہ نہیں سکا جبکہ یہ ویڈیو وائرل ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین