• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

منچلے کا سیلابی پانی میں جیٹ اسکی چلانے کا مظاہر ہ


یوں تو دنیا میں ایڈنچر کے شوقین افراد کی کمی نہیں لیکن کچھ منچلے سیلاب جیسی صورتحال میں بھی کرتب بازی سے باز نہیں آتے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی نوجوان کو ہی دیکھ لیں جو سیلابی پانی پر جیٹ اسکی چلاتے ہوئے کرتب بازی کا شوق پورا کر رہا ہے۔

یہ مناظر برطانیہ کی کاوٌنٹی Yorkshireمیں دیکھے گئے جہاں ایک نوجوان نہ صرف سیلاب زدہ سڑک پر تیز رفتاری سے جیٹ اسکی دوڑا رہا تھا بلکہ کرتب بازی کا شوق بھی پورا کر رہا تھا۔

نوجوان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین