کراچی کے علاقے شیرشاہ میں روئی کے گودام میں لگی آگ بجھا دی گئی،کولنگ کا عمل جاری ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق 5 فائر ٹینڈرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں حصہ لیا۔
فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پانے کے لیے 5 فائر ٹینڈر اور واٹر بورڈ کے 10 باؤزر کی مدد لی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ آگ کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ بجھانے کے دوران 2 فائیرفائٹر جھلس گئےہیں۔