• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی،رینجرز سے مقابلے میں شہری جاں بحق، ڈاکو زخمی


کراچی کے علاقے طارق روڈ کے قریب شارع قائدین پر رینجرز اور ڈاکو کے درمیان مقابلے کے دوران شہری ہلاک ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقابلے میں ہلاک ہونے والے  شخص کی شناخت ڈاکو نہیں بلکہ شہری رب نواز کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس ایچ او فیروزآباد سرور کمانڈو نے ابتدائی طور پر دعوی کیا کہ شہری رب نواز ڈاکو کی فائرنگ سے ہلاک ہوا ہے تاہم بعد ازاں اس دعوے کی تصدیق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی ہوئی کہ مقتول کو چھوٹے پستول کی گولی لگی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں زیر علاج ڈاکوؤں کا ساتھی احسان الہیٰ برطرف پولیس اہلکار ہے اور اس کی جیب سے پولیس کارڈ بھی ملا ہے۔

پولیس مقابلے میں زخمی ہونے والے ڈاکو کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ طارق روڈ پر موٹرسائیکل سوار ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے،اس دوران اللہ والی چورنگی کے قریب گشت پر معمور رینجرز اہلکاروں نے ڈاکوؤں کو رکنے کا اشارہ کیا۔

ڈاکوؤں نے رکنے کے بجائے رینجرز اہلکاروں پر فائرنگ کردی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک رینجرز اہلکار لانس نائیک محمد طارق زخمی ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار زخمی ڈاکو کے قبضے سے تین موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں،جبکہ کارروائی میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بہادر آباد سے چھینی گئی تھی۔

تازہ ترین