• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، 14 ملزمان گرفتار، اسلحہ، دیگر سامان برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر) رینجرز نے ملیر سٹی اور کورنگی میں کارروائی کرکے ڈکیتی میں ملوث 2ملزمان عمر دراز اور ثاقب منظور بٹ عرف پوچاکو گرفتار کر لیا، اسٹیل ٹائون سے نوید علی کو گرفتار کو کیا جو سندھ پولیس کا لوگو استعمال کر نے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے، جمشید کوارٹرز پولیس نے نجی ٹی وی کے رپورٹر کے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث دو ملزمان وقاص اور جاوید کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےگرفتار کرکے طلائی زیوارت نقدرقم برآمد کرلی،علاوہ ازیں پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 9ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ،چوری کی گئی موٹر سائیکل ، موبائل فونز، نقدی اور دیگر سامان برآمد کرلیا، علی اکبر شاہ گوٹھ میں اٹھارہ سالہ اسکول ٹیچر مقتولہ شفیقہ کے قتل کے مقدمے میں نامزد اتائی لیڈی ڈاکٹر سمیرا گل عرف تبسم بھی شامل ہے۔

تازہ ترین