• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دس سال سے پبلک اکائونٹس کمیٹی فعال نہیں ،فردوس نقوی

کراچی( اسٹاف ر پو ر ٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اورسندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہے اور سمجھا جارہا ہے کہ اپوزیشن میں پڑھے لکھے لوگ نہیں ہیں،مرتضیٰ وہاب گزشتہ دس برسوں کا حساب دیں اور بتائیں کہ وفاق سے ملنے والے پیسوں کا کیا ہوا،وہ کراچی پریس کلب میں اپوزیشن رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس اورمیڈیا سے گفتگو کر رہے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمانی نظام میں دنیا بھر میں پبلک اکائونٹس کمیٹی اپوزیشن کو دی جاتی ہے،اپنے اعمال کا جائزہ آپ خود نہیں لے سکتے، یہ کام اپوزیشن کا ہے،پچھلے دس سال سے پبلک اکائونٹس کمیٹی فعال نہیں ہے۔ سندھ اسمبلی میں آپ کی نہیں جمہوریت کی روایت چلے گی۔

تازہ ترین