• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اب کرکٹ ٹیموں کو پاکستان نہ آنے کا جواز دینا ہوگا، ذاکر خان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پاکستان سپر لیگ کے کامیاب انعقاد کے بعد پی سی بی ستمبر، اکتوبر میں سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز پاکستان میں کرانا چاہتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان نے پیر کو کراچی میں کہا کہ ہم پوری سیریز پاکستان میں کرانا چاہتے ہیں۔ جن ملکوں کے سیکیورٹی حکام پی ایس ایل کے لئے کراچی آئے تھے وہ مطمئن ہوکر گئے ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر انٹر نیشنل کرکٹ ذاکر خان کا کہنا ہے کہ ہماری کوشش تھی کہ آسٹریلیا کی سیریز کے کچھ میچ پاکستان میں کرائے جاتے لیکن ایسا نہیں ہوسکا۔ مستقبل میں پاکستان کی ہوم سیریز کے میچ پاکستان میں ہوں گے اگر کوئی ٹیم پاکستان میں نہیں کھیلنا چاہتی تو اسے جواز پیش کرنا ہوگا۔ امید ہے کہ ورلڈ کپ کے بعد سری لنکا کے خلاف دوٹیسٹ کی سیریز پاکستان میں ہوگی۔ بنگلہ دیش کے میجر امام اور کرکٹ آسٹریلیا کے شان کیرل اپنی رپورٹ ایک پروٹو کول کے تحت دیں گے۔ سری لنکا سے ہماری آئندہ سیریز کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے لیکن وہ پاکستان کے موقف کو بخوبی جانتے ہیں۔

تازہ ترین