• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشتگردی کی وجہ اسلامو فوبیا ہے‘‘

کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس قسم کے واقعات  کی بڑھتی ہوئی وجہ اسلامو فوبیا ہے۔

کینیڈین پارلیمنٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے ٹروڈو نے مسلم کمیونٹی سے تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کے غم میں شریک ہیں۔

انہوں نے عالمی رہنماؤں سے نفرت انگیزی کے خلاف مل کر کوششوں کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نفرت انگیزی سے لڑنے والوں کو حکمرانوں کی حمایت حاصل نہیں جبکہ نیوزی لینڈ میں جانی نقصان کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔

جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کی بدترین دہشت گردی کی وجہ اسلامو فوبیا ہے، ہم آج سے نفرت کے خلاف قدم اٹھا سکتے ہیں یہ بتانے کے لیے اب بہت ہوچکا ہے، آج کے بعد منافرت پھیلانے اور تشدد پر اکسانے والے بچ نہیں پائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نفرت کے خلاف مسلمان، مسیحی، یہودی، گورے، کالے سب کو مل کر لڑنا ہوگا۔ 

تازہ ترین