• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین بھی مسعود اظہر کیخلاف کارروائی کا ارادہ رکھتا ہے، بھارتی ہائی کمشنر

لاہور (خالد محمود خالد) پاکستان میں تعینات بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت دونوں ہی کالعدم جیش محمد کے خلاف کارروائی کے حوالے سے کوششیں کررہے ہیں۔ ٹیلی فون پرجنگ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کے حوالے سے پاکستان اور چین کے ساتھ رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس بات کو تسلیم کرتا ہے کہ جیش محمد ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہے تاہم مولانا مسعود اظہر کے حوالے سے معاملے پر جلد پیشرفت کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین نے بھی پلوامہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی تھی جس سے محسوس ہوتا ہے کہ چین بھی مولانا مسعود اظہر کیخلاف کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ بھارتی ہائی کمشنر نے کہا کہ وہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی کے باوجود پاکستانی میڈیا سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد سے روابط بڑھا رہے ہیں۔

تازہ ترین