• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنگی طیاروں کا موٹروے، ہائی وے پر لینڈنگ اور ٹیک آف کا کامیاب مظاہرہ

اسلام آباد(پرویزشوکت)پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں کو موٹروے پر لینڈ کرنے اور ٹیک آف کرنے کی وجہ سے شیخوپورہ سے کالا شاہ کاکو تک ایم ٹو موٹروے بند کردی گئی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نےپیر کو موٹر وے اور ہائی وے پرمختلف مقامات پر لینڈنگ اور ٹیک آف کاکامیاب مظاہرہ کیا۔


لینڈنگ کے بعد طیاروں کو موٹر وے پر ہی ایندھن فراہم اور ہتھیاروں سے لیس کیا گیا۔ مشق کا مقصدپاک فضائیہ کے ہائی ٹیمپو فضائی آپریشنز کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنا تھا۔اس موقع پر وفاقی وزیر برائے مواصلات، مراد سعیدکے علاوہ سینئر ملٹری افسران اور اعلیٰ سول عہدیداران بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق بھارت کے دو جنگی جہاز گرائے جانے کے بعد بھارتی حکومت کی طرف سے کسی قسم کی جارحیت سے نمٹنے کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کو موٹروے پر اتارنے اور ٹیک آف کرنے کیلئے مشقیں کرائی جارہی ہیں جس کا مقصد ہے کہ پاکستان کے ائر بیسز پر حملوں کی صورت میں جنگی طیاروں کیلئے موٹروے کو استعمال کرنا ہے۔

تازہ ترین