• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جواب دیا تو شیخ رشید کی اہمیت بڑھ جائیگی،خورشید شاہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر/نیوز ایجنسیاں) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ نے شیخ رشید کے بیان پر کہا ہے کہ انکی بات کا جواب نہیں دونگا جواب دیا تو انکی اہمیت بڑھ جائیگی۔ ایسا لگتا ہے کہ ملک میں کوئی جمہوریت نہیں ہے، جس کو چاہو پکڑو، جس کو چاہو جیل میں ڈالو اور بعد میں دیکھا جائے گا ۔کوئی انسانی حقوق کی بات نہیں ہے، کوئی انسانی حقوق نہیں ہے۔صرف اسپیکر آغا سراج درانی ہی نہیں بلکہ پوری قوم زیر عتاب ہے، ہمیں پنڈی بار بار کیوں یاد دلایا جاتا ہے،پنڈی پیپلزپارٹی کے لئے قتل گاہ ہے ہمیں وہاں سے کبھی لاش اور کبھی پھانسی دی جاتی ہے وہ پیر کو اسپیکر آغا سراج درانی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
تازہ ترین