• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہماری 3سالہ جدوجہد سے کراچی کی رونقیں بحال ہوگئیں،مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف ر پو ر ٹر) ہماری 3سالہ جدوجہد سے کراچی کی رونقیں بحال ہوگئی ہیں، اب پرانے پاکستان کی رونقیں بحال کریں گے۔ مظلوموں کو انکے حقوق لے کر دیں گے، پاکستان کے لیے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفیٰ کمال نے پاکستان ہاؤس میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج افراط زر جو پچھلی حکومتوں میں 3.2 فیصد تھا موجودہ حکومت میں ریکارڈ 8.2 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ ملک میں مہنگائی عروج پر اور معاشی عدم استحکام ہے جبکہ دوسری جانب سندھ کے حکمران اپنے ہی لوگوں کو فتح کرنے میں مصروف ہیں۔ لوگوں کے پاس پینے کا پانی نہیں، تھر میں 23 بچے ایک ماہ میں خوراک کی کمی کی نظر ہو گئے۔
تازہ ترین