• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوٹی سی کی حمایت کو تیار ہیں:پنجاب ٹیچرز یونین

ملتان (سٹاف رپورٹر)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی نےاپنے بیان میں کہا ہے کہ احتجاج باربار ملتوی کرنے سے اساتذہ برادری میں مایوسی پھیل رہی ہے،پنجاب ٹیچرز یونین یوناٹئیڈ ٹیچرز کونسلکے مطالبات کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرنے کو تیار ہے، بشرطیکہ یوٹی سیکی قیادت سنجیدگی سے لائحہ عمل تیار کرکے جزوی احتجاج کی بجائے تعلیمی اداروں کی تالہ بندی یا مکمل تعلیمی بائیکاٹ کا اعلان کرے، پنجاب ٹیچرز یونین اساتذہ پنجاب کے وسیع تر مفاد کے پیش نظر تمام اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئےیوٹی سی کی حمایت کا اعلان کرنے کو تیار ہے۔
تازہ ترین