• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو پنجاب سارہ احمد جنوبی پنجاب کےدورے پر آج ملتان آئینگی

ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب کی چیئرپرسن سارہ احمد جنوبی پنجاب کےدورے کے سلسلے میں آج ملتان پہنچ رہی ہیں وہ پہلے مرحلے میں آج ملتان میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ایس او ایس ویلج اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کریں گی جبکہ 20مارچ کو ڈیرہ غازی خان میں عوامی آگہی مہم کا آغاز کریں گی اور آگہی واک کی قیادت کریں گی اور تونسہ میں مقامی کالج اور سکول میں چائلڈ پروٹیکشن اور بچوں کے حقوق کے حوالے سے خطاب بھی کریں گی، سارہ احمد کا کہنا ہے کہ عوام کوبچوں کے حقوق سے آگاہ کرنا ہماری قومی ذمہ داری ہے ۔
تازہ ترین