• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی کاواٹس ایپ گروپس ختم کرنے کاحکم

ملتان (. سٹا ف رپو ر ٹر )چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی نے دفتر میں بلا وجہ کے واٹس ایپ گروپس کو ختم کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں،ذرائع کے مطابق محکمہ صحت کے سی سی او ہیلتھ ڈاکٹر منورعباس نے اپنے دفتر میں بنے ہوئے4 مختلف واٹس ایپ گروپوں کو ختم کرنے کے احکامات دئیے کیونکہ واٹس ایپ گروپس کے حوالے سے مختلف شکایات مل رہی تھی،جس کے بعد احکامات ملتے ہی دفتر کے ملازمین نے مذکورہ گروپس سے متعلقہ عملے کو ڈیلیٹ کرکے گروپوں کو بھی ختم کر دیا ہے۔
تازہ ترین