• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زاہد بلوچ کو 5 سال بعد بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا،بی ایس او آزاد

کوئٹہ (آن لائن)بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آزاد کے چیئرمین سہراب بلوچ نے سابق چیئرمین زاہد بلوچ کی جبری گمشدگی کے پانچ سال مکمل ہونے پر ایک بیان میں کہاہے کہ زاہد بلوچ پر امن سیاسی جدوجہد کے حامی تھے اور اپنی پر امن جدوجہد کے ذریعے نوجوانوں میں شعور کو اجاگر کرتے رہے، زاہد بلوچ عزم،ہمت اور حوصلے کی مثال ہیں اور نوجوانوں طالب علموں کے لئے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے ہیںپر امن سیاسی لیڈران اور کارکنوں کی جبری گمشدگی اور ماورائے عدالت قتل سے ثابت ہوتا ہے کہ ریاست بلوچ طالب علموں کی پر امن جدوجہد سے خوفزدہ ہے،انہوں نے کہا کہ زاہد بلوچ کی گمشدگی کے خلاف تنظیم نے کیس کو دنیا بھر میں اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ متعدد انسانی حقوق کے اداروں سے رابطے کئے، بھوک ہڑتالی کیمپ لگایا لیکن زاہد بلوچ کو تاحال منظر عام پر نہیں لایا گیا اور نہ ہی انکی زندگی کے حوالے سےان کے اہلخانہ کو آگاہ کیا گیا جو انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے، چیئرمین نے بلوچ عوام، سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ، انسان دوستوں سے اپیل کی کہ بلوچستان میں سیاسی رہنمائوں کی جبری گمشدگی کے کیس کو اجاگر کرنے کے لئے کردار ادا کریں۔ 
تازہ ترین