• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی نائن تھری اور فور سروس روڈ ایسٹ کی روڈ لائٹس تین سال بعد روشن

اسلام آباد(نیوزرپورٹر)وفاقی دارالحکومت کے گنجان ترین علاقے جی نائن تھری اورجی نائن فور کی سروس روڈ ایسٹ کی روڈ لائٹس کم وبیش تین سال بعد گزشتہ شب روشن کردی گئیں۔میٹروبس ٹریک کی تعمیر کےآغاز پرابن سینا روڈ سے پشاور روڈ تک سروس روڈ ایسٹ کی سٹریٹ لائٹ کی زمینی تار کٹ گئی تھی جس سے علاقے کے ہزاروں شہریوں کو اندھیروں سےنکالنے کےلئے درخواستیں دی جاتی رہیں ، ایک پروفیشنل انجینئر نے اس کام کوکرانےکی سعی کی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹریٹ لائٹس قدرت اللہ نے ذاتی دلچسپی لے کرکیس تیار کیا اورمنظوری کے بعد اپنی نگرانی میں نئی کیبل ڈالوانے اورسٹریٹ لائٹس کی دوبارہ تنصیب کاکام قلیل مدت میں مکمل کرالیا۔سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے مکینوں کو مشکلات کاسامناتھا۔چوری کی وارداتیں اورموبائیل چھیننے کی شکایات بڑھ گئی تھیں ،کئی حادثات بھی ہوئے۔لائٹس روشن ہونے سے مکینوں کوان مشکلات سے نجات مل گئی ہے۔شہریوں نے ڈائریکٹر ای اینڈایم محمدالطاف ،ڈی جی آصف جاہ،ممبرفنانس ڈاکٹر فہدہارون کاشکریہ ادا کیاہے جنہوں نے سکیم کی منظوری دی اورفنڈز فراہم کئے۔
تازہ ترین