• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ نیوزی لینڈ کیخلاف پی ٹی آئی کی ریلی

اسلام آباد( خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کےزیر اہتمام نیوزی لینڈ کی مساجد میں دہشت گردی کے نتیجے میں پچاس مسلمانوں کی شہادت کے خلاف پیر کو مذمتی ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کی ہمشیرہ سینیٹر سیمی ایزدی اور پی ٹی آئی ویمن ونگ کی صدر فوزیہ ارشد بھی شریک تھیں۔ریلی کے شرکاء پریس کلب سے سپر مارکیٹ تک گئے اور شہدا کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔عورت فائونڈیشن کے زیراہتمام شہدا کی یاد میں موم بتیاں بھی روشن کی گئیں۔
تازہ ترین