• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم پاکستان کی فل ڈریس ریہر سل کے موقع پر ٹریفک پلان جاری

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار) جڑواں شہروں کی ٹریفک پولیس نے یوم پاکستان کے حوالے سے19اور 21مارچ کو فل ڈریس ریہر سل کے موقع پر ٹریفک کو رواں دواں رکھنے کے لیئے ٹریفک پلان جاری کر دیا۔ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے مطابق 19اور 21مارچ کی صبح سے تا اختتام پروگرام فیض آباد سے راولپنڈی اور اسلام آبادکی جانب ٹریفک مکمل بند رہے گی۔ اسی طرح راولپنڈی مری روڈ سے اسلام آباد جانے والی ٹریفک ڈبل روڈچوک ڈائیورشن پوائنٹ سے براستہ سٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایوینیو اسلام آباد جا سکے گی جبکہ کرال چوک سے اسلام آبادایکسپریس وے پر آنے والی ٹریفک کھنہ پل سروس روڈ سے ہوتے ہوئے چونگی نمبر8، بند کھنہ روڈ/صادق آباد،براستہ راول روڈ/سی بلاک،مری روڈ سے ہوتے ہوئے اسٹیڈیم روڈ سے نائنتھ ایوینیوجا ئے گی۔ راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ مکمل بند رہے گا۔ اس موقع پرٹریفک پولیس کے کل 336افسران و اہلکار خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے بتایا کہ نائنتھ ایوینیو سے راولپنڈی داخل ہونے والی ٹریفک اسٹیڈیم روڈ کی بجائے آئی جے پی روڈ استعمال کرتے ہوئے ناکہ کٹاریاں، پنڈوڑہ چونگی اور ناکہ کیرج فیکٹری سے ہوتے ہوئے راولپنڈی شہر میں داخل ہو سکے گی انہوں نے بتایاکہ راولپنڈی میں موجود اڈے مکمل بند ہونگے انہوں نے بتایا کہ مظفر آباد سے براستہ مری آنے والی ٹریفک کو لوئر ٹو پہ کے مقام پر روکا جائے گاجبکہ ایبٹ آباد سے آنے والی ٹریفک کو باڑیاں کے مقام پر اور مر ی سے آنے والی ٹریفک کو سترہ میل ٹال پلازہ پر روکا جائے گاسی ٹی او محمد بن اشرف نے بتایا کہ شہری ٹریفک پلان سے متعلق معلومات اور رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس ہیلپ لائنز 0519272616اور0519272839اور مری ٹریفک پولیس ہیلپ لائن 0519269200پررابطہ کریں۔ دریں اثناء خصوصی نامہ نگار کے مطابق آج منگل کو پریڈ گرائونڈ میں ریہرسل کے موقع پر دن 2بجے تک اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہو گا۔ لاہور سے آنیوالی چھوٹی ٹریفک روات ٹی کراس سے راولپنڈی صدر پشاور جی ٹی روڈ اور موٹر وے پر جا سکے گی۔ ائرپورٹ سے آنیوالی ٹریفک ایکسپریس وے سے کھنہ پل لہتراڑ روڈ اور ترامڑی چوک سے بائیں مڑ کر پارک روڈ سے راول ڈیم چوک اور پھر مری روڈ سے جی سیکٹرز اور کشمیر ہائی وے جا سکے گی‘ بھارہ کہو اور مری بھی جا سکتی ہے۔ ائرپورٹ سے لاہور جانیوالی ٹریفک 9th ایونیو استعمال کرتے ہوئے مری روڈ راولپنڈی سے راول روڈ اور پھر کورال فلائی اوورز سے دائیں ٹرن کریگی۔ موٹر وے سے آنیوالی ٹریفک کشمیر ہائی وے سے آبپارہ‘ بھارہ کہو اور مری جا سکتی ہے۔ فیض آباد‘ ایکسپریس وے کھنہ پل سے فیض آباد‘ فیصل ایونیو زیرو پوائنٹ سے فیض آباد‘ مری روڈ راول ڈیم چوک سے فیض آباد روڈ تمام قسم کی ٹریفک (ماسوائے جن افراد کے پاس اجازت نامہ ہو) آج منگل‘ جمعرات 21اور پھر 23مارچ ہفتہ کو صبح 5سے 2بجے دن تک بند رہے گی۔
تازہ ترین