• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹھیکیداروں سے کوئی بے جا ٹیکس وصول نہیں کیا جائیگا، اکبر ایوب خان

پشاور ( نیوزڈیسک) خیبر پختونخوا کے وزیر برائے مواصلات و تعمیرات اکبر ایوب خان نے کہا ہے کہ ٹھیکیداروں سے کوئی بے جا ٹیکس وصول نہیں کی جائے گی۔ محکمہ مواصلات قانون کا اتباع کرتے ہوئے ٹھیکیداروں کے تمام جائز مطالبات پورا کرنے کی کوشش کرے گا اور باقی صوبوں کی طرح خیبرپختونخوا کے ٹھیکیداروں کو بھی جدید دور کے تقاضوں کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ وہ پشاور میں کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے وفد سے بات چیت کر رہے تھے اکبر ایوب خان نے کہا کہ کام مکمل ہونے پرٹھیکیدار کو فوراً اس کی سکیورٹی ادا کی جائے گی اور جو ٹھیکیدارجتنا Bellow ریٹ ڈالے گا اس حساب سے وہ سکیورٹی جمع کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ای۔بلنگ اور ای۔بڈنگ کی وجہ سے ٹھیکیداری کے نظام میں کافی بہتری آئی ہے اور میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھا گیا ہے جس سے کرپشن پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے جبکہ ایک پروفیشنل ٹھیکیدار اس نظام سے کافی مستفید ہو رہا ہے۔ اکبر ایوب خان نے کہا کہ ٹھیکیداروں کے جائز مسائل کو حل کرنا اور ان کو آسانیاں فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے تاہم میرٹ اور شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا
تازہ ترین