• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی نظام کے مستقبل کا فیصلہ جلد از جلد کیا جائے

پشاور (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنماء محمد انتخا ب خان چمکنی نے کہا کہ اس وقت بلدیاتی نظام اپنا میعاد پورا کرنے کے قریب آپہنچاہے۔ تو اِسکا فیصلہ ہونا چاہیے کہ بعص لوگ کہتے ہیں کہ اپنی نمائندوں کو 2سال توسیع کی بات ہورہی ہے۔ اور دوسری طرف موجودہ بلدیاتی نظام میں ترامیم کی بات سننے میں آرہی ہے بلدیاتی نظام نچلی سطح پر عوام کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کی بات ہوتی ہے۔ اور عام شہری کی پہنچ اپنے بلدیاتی نمائندے کیساتھ آسانی سے ممکن ہوتی ہے۔ اور بے تحاشا ایسے بنیادی مسائل حل ہوتے ہیں جیسا کہ شناختی کارڈ کی اٹسٹیشن ، پیدائش سرٹیفکیٹ ،ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور لاتعداد ایسے منصوبے جو عوام کی روزمرہ زندگی میں پیدا ہوتے ہیں ۔ اور انکا حل اُنکے قریبی بلدیاتی نمائندے ہی حل کر سکتے ہیں۔ اسی طرح چھوٹی سڑکے ، نالیاں ، بیسک انفرا سٹرکچر جسمیں سکول ، ہیلتھ اور دیگر ایسی بنیادی ضروریات ہوتی ہے جوکہ وی سی اور یو سی کی سطح پر آسانی سے حل ہو سکتے ہیں ۔ہمیں بلدیاتی نظام کی فعالی کا مستقل حل چاہیے ۔حکومت کو چاہیے کہ بلدیاتی نظام میں جو ترامیم تجویز ہے اُنکو حل کرنے کیلئے جلد از جلدالیکشن کراکے عوام کی خدمت کر سکیں۔
تازہ ترین