• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اساتذہ کے مسائل ترجیجی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے، ڈاکٹر آصف

پشاور (خصوصی نامہ نگار)پشاور یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف خان نے کہاہے کہ اساتذہ برادری کے حل طلب مسائل مرحلہ وار ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے جس کیلئے اساتذہ نمائندگان اور انتظامی افسران کو مسلسل ایک دوسرے سے رابطے یقینی بنانا ہوں گے ۔ وہ پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن (پیوٹا) کے صدر ڈاکٹر فضل ناصر کی قیادت میں وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اساتذہ پر کام کے بوجھ کا معاملہ سینڈیکیٹ ایجنڈے پر ہے جس کا حل جلد نکال لیا جائے گاپیوٹا شعبہ جاتی خود انحصاری کیلئے مالیاتی تجزیہ پیش کرے ۔ انہوں نے بھرتیوں پر پابندی کے اٹھائے جانے کے بعد باقی سلیکشن عمل کو انجام دینے کے بعد نئی آسامیاں مشتہر کرنے کا بھی اعلان کیااور اساتذہ پر تحقیقی سرگرمیاں بڑھانے پر زور دیاجبکہ یونیورسٹی کے اندر سٹرکوں کی مرمت ، صفائی کے انتظام کے حوالے سے پیوٹا کی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے کیلئے متعلقہ حکام کو اور ورکس ڈیپارٹمنٹ کو مسائل کے حل کیلئے گھریلو مرمت، رنگ روغن جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں ا ورکہا کہ یونیورسٹی سینڈیکیٹ فیصلوں پر جلد از جلد عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
تازہ ترین