• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین فاٹا کا احتجاجی مظاہرہ

پشاور(وقائع نگار)پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین فاٹا نے سی اینڈڈبلیو مین ڈائننگ کئیر پالیسی نا منظور کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنےا حتجاجی مظاہرہ کیا۔مظاہرے کی قیادت چیف کوآرڈنیٹر پی ڈبلیو ڈی لیبر یونین عبداللہ جان ،صدر غنی سبحان ،فاٹا کے صدر اختر حسین ،صدر ملک نثا ر،سینئر نا ئب صدر مومن خان اور دیگر کر رہے تھے ،مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جس پر حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ انضمام کے بعد فاٹا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے اور فاٹا کے اندر مختلف محکموں میں اب بھی کوٹہ سسٹم موجود نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ فاٹا میں سی اینڈ ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ میں ڈائنگ کیئرپالیسی نا منظور اور ملازمین کو مراعات حاصل نہیں ہیں جو دیگر محکموں کو حاصل ہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تنخواہوںمیں خاطر خوا اضافہ اور کلرک کوٹہ بحال کیا جائے ،روڈ انسپکٹر بی گریڈ پاس کرنے والے کو سب انجینئر پوسٹ پر ترقی سمیت میڈیکل اور ہائوس رینٹ کو دگنا کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ مطالبات نہ مانے گئے تو اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دینے سے گریز نہیں کریں گے ۔
تازہ ترین