• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرا گون ہاؤسنگ کیس میں سلمان رفیق، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ اور فواد حسن فواد کو احتساب عدالت میں پیش کر دیا گیا، عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔

سابق وزیر ریلوے اور مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے باعث عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکا۔

مسلم لیگ نون کے رہنما خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کے خلاف کیس کی سماعت لاہور کی احتساب عدالت میں ہوئی جس کے دوران جیل حکام نے خواجہ سعد رفیق کی درخواست کمرۂ عدالت میں جمع کروا دی۔

عدالت نے کہا کہ اب تو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہیں چل رہا ہے۔

خواجہ سلیمان رفیق نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بھائی خواجہ سعد رفیق اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کی وجہ سے اسلام آباد میں ہیں۔

نیب حکام نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر بیمار ہے جس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتا۔

عدالت نے حکم دیا کہ اس کی جگہ کوئی اور تفتیشی افسر پیش ہو جائے،آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر کمرۂ عدالت میں پیش ہو۔

عدالت نے خواجہ برادران کے جوڈیشل ریمانڈ میں 4 اپریل تک توسیع کر دی۔

عدالت نے کہا کہ سیکیورٹی کے نام پر شہریوں کو کیوں ذلیل کیا جا رہا ہے،عدالت نے سیکیورٹی انچارچ کو کمرۂ عدالت میں طلب کر لیا۔

تازہ ترین