• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’کرپشن کے کینسر نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا‘‘

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ کرپشن کے کینسر نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کرپشن کرنے والے عناصر ملک و قوم کے مجرم ہیں، کرپٹ عناصر کی وجہ سے وطن عزیز آگے بڑھنے کی بجائے پیچھے گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک میں کرپشن کے خلاف علم بلند کیا ہے، حکومت نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو بے دردی سے لوٹنے والے عناصر کا احتساب ضروری ہے، پاکستان کو آگے لے جانے کیلئے کرپشن کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہو گا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان سے کرپشن کا خاتمہ کر کے رہیں گے۔

تازہ ترین