• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’آج بھی بڑے بھائی کی تیمار داری سے روک دیا گیا‘‘

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب ، مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ‏بار بار درخواست کے باوجود آج بھی بڑے بھائی نوازشریف کی تیمارداری سے روک دیا گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ وہ اور ان کے خاندان کے دیگر افراد ہفتے میں دو سے تین بار نوازشریف سےملتے تھے، تاکہ ان کی صحت سے با خبر رہ سکیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اب نواز شریف سے ملاقات صرف جمعرات تک محدود کر دی گئی ہے، ان سے ملاقات کا یہ حق چھیننا ظلم اور نا انصافی ہے۔

اسی حوالے سے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز والد سے روز ملتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر نواز شریف ان سے نہیں ملنا چاہ رہے ہیں تو یہ الگ بات ہے، پنجاب حکومت نے پورا کارڈیک یونٹ نوازشریف کے لیے جیل میں پہنچا دیا ہے۔

فواد چوہدری نے یہ بھی کہا تھا کہ اس معاملے میں جو بیانیہ بنایا جا رہا ہے وہ سپریم کورٹ میں کیس کی وجہ سے ہے، حکومت علاج کے لیے نواز شریف کو لندن نہیں بھیج سکتی۔

تازہ ترین