• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان کے شہر ایباراکی میں کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے مسلمانوں کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جاپان کے شہر ایباراکی کےعلاقے باندو شی میں نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی النور مسجد میں دہشت گردانہ حملے میں شہید ہونے والے 50 مسلمانوں کی مغفرت کے لیے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کا اہتمام ن لیگ جاپان کے سینئر نائب صدر ملک یونس کی جانب سے کیا گیا تھا۔

تقریب میں کینڈا سے آئے سینئر لیگی رہنماوں عبدالرزاق ،محمد اعجاز اور شاہد علی نے خصوصی شرکت کی جبکہ ن لیگ جاپان کے صدر ملک نور اعوان تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

اس کے علاوہ تقریب میں ن لیگ جاپان کے جنرل سیکریٹری شمس بٹ، انفارمیشن سیکریٹر ی اختر ناہید، معروف سماجی شخصیت انعام الحق، راجہ صابر، معروف کشمیری رہنما شاہد مجید، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری چوہدری عنصر اور ناگانو سے لیگی رہنما محمد اشفاق سمیت بڑی تعداد میں پاکستانی کمیونٹی نے شرکت کی۔

تقریب میں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ دہشت گرد کی جانب سے معصوم مسلمانوں کے قتل عام سے ثابت ہوگیا ہے کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا لہذا دنیا بھر میں مسلمانوں کی حفاظت کے لیے وہاں کی حکومتیں مزید اقدامات کریں اور مسلمانوں پر لگے دہشت گردی کے لیبل کا خاتمہ کریں۔

تقریب کے آخر میں دنیا بھر میں مظلوم مسلمانوں کی پریشانیوں کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں اور نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے مسلمانوں کی مغفرت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

تازہ ترین