• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رہنما مسلم لیگ ن حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نومولود سیاست دان سیاست چمکا رہے ہیں، آٹھ مہینے گزر گئے لیکن معیشت وینٹی لیٹر پر ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے کہا کہ آج جو لوگ فقرے تانتے ہیں وہ اللہ سے ڈریں، یہ وقت کسی پر بھی آسکتا ہے، آج پاکستان ایٹمی قوت نہ ہوتا تو نہ جانے آج کیا ہوگیا ہوتا۔

حمزہ شہباز نےکہاکہ بنی گالہ میں آج بھی تجاوزات کو ریگولرائز کراکے غریب کے منہ پر طمانچہ مارا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ہم نے لوڈشیڈنگ کے اندھیرے کو دور کیا۔ کورٹ میں معاملہ چل رہا ہے، سیاست میں اعلی ظرفی کا ثبوت دیں گے۔

تازہ ترین