• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا کے کچھ ممالک میں جہاں سرد موسم جاری ہیں وہیں کچھ ممالک میں موسم بہار کا آغاز ہوگیا ہے ۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کے جنوبی حصے میں بھی اس وقت ہر طرف پھولوں کی بہار چھائی ہوئی ہے ۔

کیلیفورنیا میں گذشتہ دنوں تیز بارشوں کے بعد موسم نے کروٹ لی اور خوبصورت پھول کھل اُٹھے جبکہ لاکھوں پھولوں نے شہرکی خوبصورتی میں اضافہ کردیا ہے اور فضا معطر ہوگئی ہے۔

جھیل کے اطراف پہاڑوں پر لاکھوں پھولوں سے سجے خوبصورت منظر نے لوگوں کو اپنے سحر میں جکڑ لیا اور جسے دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد یہاں کا رخ کر رہی ہے اور اس خوبصورت منظر کو اپنے کیمرے میں قید کر کے خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین