• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سمندری طوفان سے زمبابوے، موزمبیق، ملاوی میں شدید تباہی


سمندری طوفان ادائی نے زمبابوے، موزمبیق اور ملاوی میں شدید تباہی مچادی، ہلاکتوں کی تعداد 215 سے تجاوز کرگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادائی نامی سمندری طوفان نے زمبابوے، موزمبیق اور ملاوی میں شدید تباہی مچادی ہے، تینوں ملکوں میں طوفان سے ہلاکتوں کی تعداد 215 سے تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب موزمبیق کے صدر نےبھی ہلاکتیں 1ہزار سے زائد ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔

امدادی تنظیم ریڈ کراس کے مطابق طوفان سے موزمبیق کے ساحلی شہر بیئرا کا 90فیصد علاقہ شدید متاثر ہوا ہے۔ شہر کا ائیر پورٹ بند جبکہ رابطہ سڑکیں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔

طوفان ادائی سے موزمبیق میں 84 افراد ہلاک اورمتعدد لاپتہ ہیں جبکہ 1لاکھ سے زائد افراد خطرے میں ہیںاورزمبابوے میں طوفان سے 89 افراد ہلاک اور200 لاپتہ ہیں۔

یاد رہے کہ سمندری طوفان ادائی جمعے اور ہفتے کو زمبابوے اور موزمبیق سے ٹکرایا تھا۔

تازہ ترین