• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اطالوی فٹ بال کلب یووینٹس کے فارورڈ اور پرتگالی اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے اسپین میں ہیئر ٹلانس پلانٹ کلینک کھول لیا ہے۔

انسپاریا گروپ کے تحت ہیئر ٹلانس پلانٹ کلینک میں رونالڈو 50فیصد شیئر کے مالک ہیں۔

کلینک کی افتتاحی تقریب میں کرسٹیانو رونالڈو نے بھی شرکت کی ۔

اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ گنج پن یورپ سمیت دنیا بھر میں بڑا مسئلہ ہے، ہم ایسے افراد کی شخصیت کو بہتر بنانے میں مدد کرنا چاہتے ہیں لہٰذا آپ بلا جھجک ہمارے پاس آسکتے ہیں۔

رونالڈو کا مزید کہنا تھا کہ ہر کوئی اپنی شخصیت کا خیال رکھنا چاہتا ہے اور میں اس کی واضح مثال ہوں، اسی لئے جب مجھے اس پروجیکٹ کے بارے میں بتایا گیا تو میں فوری طور پر سمجھ گیا کہ یہ کچھ منفرد ہے۔

فٹ بال اسٹار کا کہنا تھا کہ یہ منصوبہ کامیاب ہوگا کیونکہ ہم ہسپانوی لوگوں اور ملک کی اکانومی میں مدد کے خواہاں ہیں۔

انسپاریا گروپ کے پرتگال میں 10 کلینک ہیں، جو 35ہزار سے زائد ہیئر ٹرانسپلانٹ کرچکے ہیں، ان کی ٹریٹمنٹ کا عمل تقریباً چھ گھنٹے طویل ہوتا ہے، جس پر چار سے سات ہزار یورو اخراجات آتے ہیں۔

تازہ ترین