• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو نواز شریف سے ملنے سے نہیں روکا گیا،دونوں جب چاہیں مل سکتے ہیں۔

شہباز شریف اور مریم نواز کے بیانات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوے صمصام بخاری نے کہا کہ پنجاب حکومت نواز شریف کو کسی بھی جگہ من پسند ڈاکٹر سے علاج کرانے کی پیشکش کرچکی ہے۔

ان کاکہنا تھا کہ نواز شریف کہتے ہیں ضمانت ملنے پر ملک سے باہر علاج کرانا چاہتے ہیں، انہیں ملک سے باہر علاج کی اجازت دینا عدالت کا کام ہے۔

صمصام بخاری نے مزید کہا کہ نواز شریف کی صحت کا ایشو بہت پہلے ختم ہوجانا چاہیے تھا،پنجاب حکومت اپنی پیشکش کرچکی ہے ۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کے بل کی کسی نے مخالفت نہیں کی۔

تازہ ترین