• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوں تو آپ نے ماہر کھلاڑیوں کے درمیان باکسنگ کے کئی سنسنی خیز مقابلے دیکھے ہوں گے لیکن جناب اب ڈرونز بھی باکسنگ رنگ میں اُتر آئے ہیں۔


جی ہاں،نیدرلینڈ کے شہر Katwijkمیں ڈرونز کے درمیان باکسنگ کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک دوسرے پر چڑھائی کرتے اور ٹکر مارتے ڈرونز نے دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

منفرد نوعیت کے اس مشینی مقابلے میں نیدرلینڈ سمیت مختلف ممالک کی 9ٹیموں نے حصہ لیا اور اپنے تیار کردہ جدید صلاحیتوں کے حاملڈرونز پیش کئے۔

جبکہ اس دلچسپ ایونٹ کو دیکھنے کیلئے عوام کی بڑی تعداد نے یہاں کا رُخ کیا اور مشینوں کے درمیان جاری دلچسپ مقابلے کو خوب انجوائے کیا جبکہ یہ مقابلہ بیلجئیم کی ٹیم نے اپنے نام کرلیا۔

تازہ ترین