آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
اتوار 17؍ذیقعد 1440ھ21؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کا خواب حقیقت بن گیا،تھرکول پائور پلانٹ سے 330 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کردی گئی، کمپنی ملازمین کا جشن،رقص بھی کیا۔

تھر کے کوئلے سے بجلی بنانے کے آغاز کے بعد وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ تھرکول بلاک 2 پہنچے،کامیابی کو شہید محترمہ کے وژن کی تکمیل قرار دیا۔

میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ سندھ نے کوئلے سے بجلی بنانے کی شروعات پر پوری قوم کو مبارک باد بھی پیش کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ خوشی کی بات ہے کہ کل رات 10:46 پر تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار نیشنل گرڈ میں شامل ہوچکی ہے۔

سید مراد علی شاہ نے یہ بھی کہا کہ اس طرح شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جو خواب 1994ء میں دیکھا تھا وہ شرمندہ تعبیر ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تھر کے کول کے لیے 2008ء میں تھر کول انرجی بورڈ قائم کیا گیا تھا جسے فعال کریں گے 10اپریل کوبلاول بھٹو زرداری باقاعدہ طور پر افتتاح کریں گے۔

سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ تھر کول پر اب تک خرچ کررہے تھے اب کمائی کا وقت آگیا ہے،کوئلے کی تمام رائلٹی تھر پر خرچ کی جائے گی۔

تھر کول سے بجلی کی پیداوار شروع ہونے پر پی پی چیئرمین بلاول بھٹو اور سابق صدر آصف زرداری نے صوبائی حکومت کو مبارک باد دی اور خوشی کا اظہار کیا۔

بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار حکومت سندھ کا کارنامہ ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ آج محترمہ بینظیر بھٹو کے خواب کی تعبیر ہوئی۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں