• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

5 سالہ معذور بچی نے میراتھن میں حصہ لیا۔برطانیہ کی ننھی پری ہرمونی روز ہاتھ پاؤں سے معذور ضرور ہے لیکن اس کا عزم و حوصلہ اس کے بلند ارادوں کا غماز ہے۔


برطانوی شہر باتھ میں ہونے والی ہاف میراتھن میں ننھی ہرمونی نے ریس کا بڑا حصہ ایک ویل چیر پر طے کیا لیکن فنشنگ لائن سے پہلے ہرمونی نے مصنوعی ٹانگوں کے ذریعے یہ ریس مکمل کی۔

ہرمونی کے والدین اور اساتذہ سمیت وہاں موجود حا ضرین نے اس موقع پر ننھی پری کی خوب ہمت بندھائی۔ہارمونی میننجائٹس نامی مرض کا شکار ہے جس کے باعث اس کے چاروں ہاتھ پاؤں اور ناک کا کچھ حصہ ختم ہوگئے ہیں۔



تازہ ترین