• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’شیخ رشید نے بلاول کو دھمکی دی،مقدمہ درج کرائیںگے‘

پیپلز پارٹی نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کےخلاف کل مقدمہ درج کرانے کا اعلان کردیا۔

پی پی رہنما چوہدری منظور میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیر ریلوے نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو کو دھمکی دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند روز قبل شیخ رشید نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ’بلاول بچہ ہے،بچ کر نہ چلا تو ان کے ہاتھوں مارا جائے گا‘۔

چوہدری منظور نے کہا کہ وفاقی وزیر ریلوے حکومت،کالعدم جماعتوں اور کئی اداروں کے ترجمان کا کردار ادا کررہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس لئے تمام ادارے اور حلقے شیخ رشید کے حوالے سے وضاحت جاری کریں کہ اس بیان سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔

پی پی رہنما نے چیئرمین نیب کے خلاف مواخذے کی کارروائی کا بھی مطالبہ کردیا۔

چند روز قبل شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ’بلاول بچہ، بچ کر نہ چلا تو ان کے ہاتھوں سیاسی موت مارا جائے گا‘۔

تازہ ترین