• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلجیم کےدار الحکومت برسلز میں بم کی موجودگی کی اطلاع پر سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی۔

عرب ٹی وی کے مطابق مقامی فائر بریگیڈز ڈپارٹمنٹ کو ایک مشتبہ شخص نے بذریعہ ٹیلی فون اطلاع دی کہ یورپی یونین کے ہیڈکورٹر کی عمارت کے قریب بم موجود ہے، جس پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے عمارت اور اس سے ملحقہ عمارتوں کو حصار میں لے لیا۔

یورپی یونین ہیڈکورٹر اور قریبی عمارتوں کو خالی کرادیا گیا،جبکہ علاقے کی جانب جانے والی تمام سڑکیں عام ٹریفک کے لئے بند کردی گئی۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بم کی اطلاع کو سنجیدگی سے لیا گیاہے۔

تازہ ترین