آپ آف لائن ہیں
جنگ ای پیپر
منگل19؍ذیقعد 1440ھ 23؍جولائی 2019ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے جونیئرٹرمپ نے کہا ہے کہ برطانوی وزیراعظم ٹریزامے بریگزیٹ پرصدرٹرمپ کے مشورے کو نظرانداز کرکے تذبذب کا شکار ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹرمپ جونیئرنے ڈیلی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والے اپنے مضمون میں برطانوی وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بریگزیٹ پرٹریزامے کی حکمت عملی انتہائی کمزورہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے معاہدے پرمے نے ٹرمپ کے مشوروں کو نظراندازکیا اوراب وہ مزید وقت مانگ کرمنصوبے میں تاخیر کررہی ہیں۔

ان کا یہ بھی دعویٰ ہے کہ اگرٹریزامے صدرٹرمپ کے مشورے پرعمل کرتیں تو بریگزیٹ ڈیل تیزی سے پایہ تکمیل کو پہنچتی اور برطانوی عوام کو غیریقینی صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں