• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کے احکامات کے باوجود ہزاروں ہندو ملازمین ایڈوانس تنخواہوں سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن سندھ کے چیئرمین حافظ مشتاق کوریجو ، صدر سیدذوالفقار شاہ، سینئر نائب صدر سیداسمٰعیل شاہ، جنرل سیکرٹری اکرم راجپوت، ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی مردان شیخ اور فنانس سیکرٹری قلندربخش شاہانی نے کہا ہے کہ سندھ کے ہزاروں ہندوملازمین وزیراعلیٰ کے واضح احکامات کے باوجود ہولی کی ایڈوانس تنخواہوں سے محروم رہ گئے، جس سے ان کا ہولی کا تہوار سوگوار گذرے گا۔ایک مشترکہ بیان میں انہوں نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ محکمہ فنانس سے اس سلسلے میں جواب طلبی کی جائے۔

تازہ ترین